دیتی ہے۔
اُسے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کمزور ہیں یا طاقتور،محتاج ہیں یا صاحبِ ثروت،جوان ہیں یا عمر رسیدہ،بیمار ہیں یا تندرست،خوبصورت ہیں یا بدصورت۔
وہ آپ سے محبت کرتا ہے،کیونکہ وہ آپ کا خالق ہے،اُس خالق کی محبت کسی اسٹیٹس کی محتاج نہیں ۔
دنیا کی محبتیں اکثر مفاد کے سہارے زندہ رہتی ہیں
وقت کے ساتھ رنگ بدل لیتی ہیں،اور حالات کی پہلی ٹھوکر پر بِکھر جاتی ہیں۔
مگر جو محبت اللّٰہ سے ہو،وہی خالص ہوتی ہے۔
آئیے، خود کو اُس محبت میں مبتلا کریں
جسے کسی شناخت، کسی اسٹیٹس کی ضرورت نہیں ،
جہاں نہ فاصلے معنی رکھتے ہیں، نہ وقت کی کوئی قید ہے۔
جہاں خاموش دعائیں بھی سنی جاتی ہیں اور ٹوٹے دل بھی تھام لیے جاتے ہیں۔
وہی محبت کا واحد حق دار ہے
ہمارا رب… ہمارا اللّٰہ ۔۔