زندگی ایک ایسا سفر ہے جس کے راستے طویل اور سیاہیاں اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہیں۔
ہم میں سے کوئی بھی عقل مند انسان ایسی گاڑی یا ایسی ٹرین پر سوار ہونا پسند نہیں کرے گا جس کے بارے میں اسے علم ہی نہ ہو کہ وہ کہاں لے جا رہی ہے۔ تو پھر یہ کہاں کی دانش مندی ہے کہ ہم زندگی کی طویل ٹرین جس نے ایک مقررہ مدت تک چلتے رھنا ہے،سوار ہوں اور ہمیں یہ خبر ہی نہ ہو کہ اس کی منزل کیا ہے؟
یہ گھڑیاں، یہ دن اور یہ مہینے محض گزرتے چلے جا رہے ہوں،اور ہم لوگوں کو پوجتے رہیں،اور انسانوں کی رضا حاصل کرنے کی دوڑ میں خود کو تھکا ڈالیں،یقینا یہ طرزِ فکر ہم سے امید چھین لیتا ہے۔
مقصدِ حیات یہ نہیں کہ ہم لوگوں کی خوشنودی کی خاطر اپنی ذات کو مٹا دیں۔
ناول مقصدِ حیات ہمیں اسی حقیقت سے روشناس کراتا ہے، کہ زندگی کا اصل مقصد صرف و صرف اللّٰہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے جس کی رضا ابدی زندگی کی ضمانت ہے ۔
یہ ناول قاری کے دل میں یہ احساس بیدار کرے گا ،کہ اللّٰہ کی بتائی ہوئی حدود کوئی پابندی یا قید نہیں، بلکہ انسان کے لیے ہدایت کا ذریعہ اور تحفظ ہیں۔
یہ حدود ہمیں گمراہی اور اندھیروں سے بچاتی ہیں۔
مقصدِ حیات اس حقیقت کا پردہ چاک کرتا ہے کہ ہدایت دنیا کی سب سے قیمتی متاع ہے، اور یہ ہر ایک کو نصیب نہیں ہوتی ،بلکے یہ صرف اُنہی کے حصے میں آتی ہے جو اس کے طلبگار ہوتے ہیں۔
یہ ناول نہ صرف ہمیں اللّٰہ سے جوڑتا ہے بلکہ ہم پر یہ حکمت بھی آشکار کرتا ہے کہ اللّٰہ اگر ہمیں کسی چیز سے روکتا ہے تو اس میں بھی ہماری ہی خیر اور بھلائی ہے، اور جس چیز کا حکم دیتا ہے وہ بھی ہمارے لیے سراسر فائدہ ہے
Be the first to review “مقصدِ حیات” Cancel reply
₨ 1,200
1 in stock
Sawera Saqib is a writer and thinker with a deep spiritual vision. Her first work, “Sabghatullah”, invites hearts to turn towards Allah. Her writings are rooted in purity of intention, self-awareness, and character-building, presented in a simple yet profoundly touching style.
Explore
Contact Info
Copyright 2026 Sawera Saqib | All Rights Reserved
Login with your site account
Not a member yet? Register now
Register a new account
Are you a member? Login now

Reviews
There are no reviews yet.